• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاس ٹینس میچ: نڈال کو شکست، جوکووچ فرنچ اوپن کے فائنل میں

پیرس (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ان کا مقابلہ فائنل میں اسٹیفانوسٹسپاس سے ہوگا ۔عالمی نمبر ایک اور نمبر دو پلیئرز کے درمیان ٹینس کا کلاسک مقابلہ چار گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ جوکووچ کی نظریں اب ایک اور سنگ میل پر لگی ہیں۔ اگر وہ اتوار کو ٹائٹل پانے میں کامیاب ہوگئے تو52 سال میں پہلے کھلاڑی ہونگے جس نے سال میں چاروں گرینڈ سلم دو دو بار حاصل کیے ہونگے۔

تازہ ترین