• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون رواں ماہ شروع کراچی میں زیادہ بارشوں کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونیکا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ 27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں اور جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون بارشیں معمول کے مطابق ہونگی جبکہ پنجاب کے بالائی، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے میں کہا گیاکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ نظر انداز نہیں کی جاسکتی جبکہ پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ رہے، اچانک تیز بارشوں کے باعث ندیوں اور دریاوں میں سیلاب آسکتا ہے۔شمالی علاقوں میں معمول سے زائد درجہ حرارت کے باعث برف پگھلنے کا امکان رہیگا، پہاڑوں سے برف پگھلنے کے باعث بالائی انڈس بیسن میں پانی کا بہاؤ بڑھ جائیگا تاہم بارشوں کے باعث پاور سیکٹر اور زراعت کیلئے پانی کافی مقدار جمع ہوگا۔

تازہ ترین