• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 20 سے 22 کے سرکاری افسران کو 25 فیصد تفاوت الاؤنس دینے پر غور

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت آئندہ مالی سال کے لئے گریڈ 20سے 22کے سرکاری شعبے کے ملازمین کو 25فیصد تفاوت الاؤنس (disparity allowance) دینے پر غور کررہی ہے۔ فنانس ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم سرکاری شعبے کے گریڈ 20 سے 22 افسروں کو یہ تفاوت الاؤنس دینے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ اس میں بہت کم لاگت آئے گی۔ حکومت نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے لئے 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے اپریل 2021 سے 25 فیصد تفاوت الاؤنس فراہم کیا تھا۔ 3 مارچ 2021 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری سے حکومت نے بیسک پے اسکیلز 2017 کی بنیادی تنخواہ کے 25 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی منظوری دے دی جس کا اطلاق 1 مارچ 2021 سے ہوگا۔ وفاقی حکومت کے بی پی ایس 1-19 میں سرکاری ملازمین کے لئے یہ الاؤنس قابل قبول ہوگا (بشمول فیڈرل سیکرٹریٹ اور منسلک محکموں کے ملازمین)، جن کو کبھی بھی کی بنیادی تنخواہ کے برابر یا 100 فیصدسے زیادہ اضافی الاؤنس / الاؤنسز (چاہے منجمد ہو یا نہ ہو) کی اجازت نہیں دی گئی یا کچھ شرائط کے ساتھ پرفارمنس الاؤنس۔

تازہ ترین