• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی جیالوں کی وجہ سے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے،حاجی عابد علی

پشاور(جنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی کونسل حاجی عابد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی اپنے جیالوں ہی کی وجہ سے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے. پی پی پی کو اپنے جان نثار کارکنوں اور جیالوں پر فخر ہے. حاجی عابد علی نےپیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے تمام نو منتخب صوبائی عہدیداران سید ایوب شاہ سینیٹر روبینہ خالد شاہ ذوالقرنین، امجد خان آفریدی سید طاہر عباس سرتاج خان دوران پور سلیم خان چترالی ڈاکٹر افسر الملک , فرزند علی وزیر , نعیم خان , گوہر انقلابی ڈاکٹر ذوالفقار علی ,شعیب عالم خان , ساجد حسین طوری اور رضاءاللہ خان چغرمٹی کو پشاور ڈسٹرکٹ صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ توقعات پر پورا اترے گی.
تازہ ترین