• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ میڈیکل الائنس کا این ایل ای امتحان کے خلاف احتجاج

لاہور ( جنرل رپورٹر ) گرینڈ میڈیکل سٹوڈنٹ الائنس نے این ایل ای امتحان کی شرط کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کی ، لاہور پریس کلب کے باہر سڑک بند کر کے احتجاج کیا ۔ گرینڈ میڈیکل سٹوڈنٹ نے این ایل ای امتحان کی شرط واپس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم نے پی ایم ڈی اسی قانون کے مطابق داخلہ لیا جس میں این ایل ای کی شرط نہیں تھی،این ایل ای ایک اضافی امتحان ہے این ایل ای کی شرط واپس لی جائے ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے تیس دن میں یہ کالا قانون واپس نہ لیا تو اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج کریں گے ۔
تازہ ترین