• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

موٹاپے کا شکار برطانیہ کا وزنی ترین شہری چل بسا۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق جیسن ہالٹن نامی برطانیہ کے فربہ ترین شخص کی عمر 34 برس سے چند روز کم تھی، جبکہ وزن 317 کلوگرام سے زیادہ تھا۔ 

برطانیہ کی کاؤنٹی سرے کے علاقے کیمبرلی سے تعلق رکھنے والے جیسن ہالٹن اپنی بے پناہ فربہی کی وجہ سے گزشتہ آٹھ برس سے گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکا تھا۔

برطانوی میڈیا کو اسکی غمزدہ والدہ نے بتایا کہ جیسن ہالٹن کی موت جسم کے اندرونی اعضا کے کام بند کرنے کی وجہ سے ہوئی۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹروں نے اسکے خاندان کو بتا دیا تھا کہ اسکے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید