ملتان کے علاقے شجاع آباد میں دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس کا زیرِ حراست ایک اورملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزم شوکت کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی اور ملزم شوکت گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوکت کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
دلہن سے زیادتی کے کیس میں 2 روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔
ملتان کے علاقے شجاع آباد میں 12 روز قبل 4 ملزمان نے گھرمیں ڈکیتی کے دوران دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔