• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے 4 سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانا ظلم ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے 4 سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانا ظلم ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فون کال پر ٹیکس لگانے کے کے بعد فوراََ واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے۔

چیئرمین پی پی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

تازہ ترین