• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 38 لاکھ 11 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 358 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 11 ہزار 514 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 358 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 85 ہزار 38 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 4 لاکھ 16 ہزار 486 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 14 ہزار 955 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 873 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 53 لاکھ 19 ہزار 295 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 543 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 83 لاکھ 81 ہزار 623 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 70 ہزار 407 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 86 ہزار 358 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ 76 ہزار 998 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 407 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 37 ہزار 810 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 668 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 25 ہزار 435 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 26 ہزار 430 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 8 ہزار 687 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 896 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 58 ہزار 494 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 976 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 43 ہزار 482 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 85 ہزار 75 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 41 لاکھ 11 ہزار 147 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 80 ہزار 501 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 33 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 553 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 780 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 428 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 56 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 239 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 56 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 610 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 42 ہزار 290 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 661 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 77 ہزار 191 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 368 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار 36 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 64 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار 402 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین