• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملہ، سخت ایکشن لینا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

کینیڈین ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے۔

انہوں نےکہا کہ واقعے پر دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے موثر ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دوران انٹرویو مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انتہا پسندی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا، کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آدھی زندگی یورپ میں گزری، مغربی کلچر جانتا ہوں، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے۔

تازہ ترین