کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پھٹنے والی پانی کی لائن کی 48 گھنٹوں بعد مرمت مکمل کرلی گئی۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ لائن پھٹنے سے 30 لاکھ گیلن پانی ضائع ہوا جبکہ گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
چیف انجینئر کے مطابق جامعہ کراچی میں جمعے کی شام کو 66 انچ قطر کی لائن بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی تھی۔
واضح رہے کہ پائپ لائن سے پانی کے بہاؤ کے باعث صفورا چورنگی اور اطراف کی گلیوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی۔اس کے علاوہ کراچی کے ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔