• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا بھارتی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے سے انکار

نئی دہلی(اے پی پی)امریکی فوڈ اینڈ ڈر گس ریگولیٹری نے بھارت کی تیار کردہ کوویکسن کو امریکا میں ایمرجنسی استعمال کے لیے منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگس ریگولیٹری نے بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے ویکسین مینوفیکچرر کے امریکی شراکت دار آکیوجین کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارتی ویکسین کے استعمال کی منظوری کے لیے مزید تفصیلات فراہم کرے۔

تازہ ترین