ملتان(ایجنسیاں)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں ہم عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے)کے احکامات اورسفارشات پر عملدرآمد کر رہے ہیں ۔ اتوار ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کاکیس مسلم لیگ (ن)نے بگاڑاتھا‘اپوزیشن کو اس حوالے سے بیان بازی کرکے ناسمجھی کا ثبوت نہیں دینا چاہیے اور بھارت کی چالوں کوسمجھنا چاہیے‘ بھارت تو چاہتا ہے کہ ہم کلبھوشن یادیو کو قونصل رسائی نہ دیں تاکہ وہ دوبارہ ہمیں عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹ سکے۔