• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کاروباری شخص کو مافیا کہنا زیادتی ہے،حسن نثار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ ہرکاروباری شخص کو مافیا کہنا زیادتی ہے ‘اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا حکومت کا بہت اچھا فیصلہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوز کے پروگرام ’’میرے مطابق ‘‘ میں میزبان مریم ظفر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کیا۔

حسن نثارکا کہناتھاکہ بجٹ پر تبصرے کے لئے آپ کو انتظار کرنا پڑے گاکیونکہ وزیر خزانہ نے وعدہ کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔اگر ان کا یہ دعویٰ کھوکھلا نہیں ہے تو پھر موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ ممکن نہیں تھا۔ تجارتی دستے، تجارتی معاہدے ، تجارتی سہولتیں ، تجارتی مواقع بہت اہم ہیں ۔ پوری دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ان کے لئے جنگیں لڑی گئی ہیں۔

ہر کاروباری کو منہ اٹھاکر کہہ دینا کہ یہ مافیا ہیں یہ زیادتی ہے‘ یہ مافیاوالا دھندا اوپر سے شروع ہوتا ہے۔اوورسیز پاکستانی ہمارے محسن ہیں غیر الدیار اور غریب الوطن ہیں ۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ان کا حق ہے ۔ ان کو ووٹ کا حق دینا حکومت کا بہت اچھافیصلہ ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین خیانت کرنے کے لئے آپ کی حصہ دار نہیں ہوسکتی ۔

ان کی اپروچ سائنٹیفک نہیں ہے‘ انہوں نے معاشرے کو سائنٹفک نہیں ہونے دیا۔باقی ساری مشینیں جو چل رہی ہیں وہ ٹھیک ہیں۔پٹواری ختم کرنا تو آپ کے بس کی بات نہیں ہے‘ نظام کو جہاں جہاں ہوسکتا ہے مشینری کرو۔

تازہ ترین