• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹری کوارٹر پارک مغل آباد ٹینچ بھاٹہ کا افتتاح، شجر کاری بھی کی گئی

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت و چیئرمین پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی آصف محمود اور ایم این اے عامر محمود کیانی نے ملک عابد حسین وائس چیئر مین پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی و جنرل سیکر ٹری کنٹونمنٹ بورڈ کے ہمراہ گزشتہ روز فیکٹری کوارٹر پارک مغل آباد ٹینچ بھاٹہ کا افتتاح کیا۔آصف محمود اور دیگر نے شجرکاری مہم کے تحت پارک میں پودےبھی لگائے۔پی ایچ اے راولپنڈی اور کینٹ بورڈ راولپنڈی کے اشتراک سے ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی پارک تعمیر کیا گیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا پارک کی تعمیر وزیر اعظم کے ویژن نوجوان نسل میں کھیلوں کے فروغ اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کے تحت کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید