• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دیہی علاقوں میں گاڑیوں کی موبائل رجسٹریشن اور ٹوکن سروس کا افتتاح

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار یار) اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گاڑیوں کی موبائل رجسٹریشن اور ٹوکن سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے سروس کا افتتاح کیا۔ ابتدائی طور پر تین گاڑیوں پر مشتمل موبائل سروس شہر کی مختلف شاہراہوں پر رجسٹریشن کریں گے ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی موبائل سروس بارہ کہو اور ترلائی میں بھی سہولت دیں گے، بارہ کہو اور ترلائی میں موجود فسیلیٹیسن سینٹرز کو ایکسائز آفس بنائیں گے، سنٹرز کے قیام کا مقصد دیہی آبادی کو انکے گھروں کے قریب سہولیات فراہم کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن سروسز فراہم کریں۔
تازہ ترین