• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بحران کو کم کرنے کے لیے دنیا کا سب سے چھوٹا ہوائی ٹربائن بنایا گیا ہے ،جس کا وزن صرف تین پونڈ ہے اور وہ 8 سے 28 میل فی گھنٹے ہوا سے گھوم کر بجلی تیار کرسکتا ہے۔اسے بیگ میں رکھنے اور کھول کر تیار کرنے میں دو سے تین منٹ لگتے ہیں۔ اس ونڈ ٹربائن کو’’شائن‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اسے ماحول دوست اور مؤثر ہوائی چارجر بھی کہا جاسکتا ہے۔اگر آپ پہاڑوں پر جارہے ہیں، سمندر کنارے ہیں یا کسی میدان میں ہیں، شائن معمولی تیز ہوا سے بھی بجلی بناسکتا ہے جو آپ کی ضروریات کے لیے کافی ہوتی ہے۔

مجموعی طور پر یہ 40 واٹ کا ٹربائن ہے اور اس میں 12000 ایم اے ایچ کی مضبوط بیٹری نصب ہے جو اسمارٹ فون، کیمروں، روشنیوں اور دیگر چھوٹے آلات کو چلاسکتی ہے۔اس لیے یہ ٹربائن آؤٹ ڈور سفر کرنے والے سیاحوں، مددگار عملے یا فوٹو گرافرر کے لیے بہت مفید ہے۔

اس کی خا ص بات یہ ہےکہ اس سے کوئی شور نہیں ہوتا اور صرف 50 ڈیسی بیل آواز پیدا ہوتی ہے۔اس کا خصوصی ڈیزائن ہر طرح کے موسمیاتی اثرات کو برداشت کرسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے شائن کو برسہا برس چلایا جاسکتا ہے۔ اگر کسی جگہ درجہ ٔحرارت 40 درجے سینٹی گریڈ ہو تب بھی اس کا برقی نظام اور ڈیزائن قائم رہتا ہے۔اپنے چھوٹے ڈیزائن کے باوجود یہ مؤثر انداز میں بجلی بناتا ہے اور یو ایس بی سے اشیا کو چارج کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین