• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر روڈ پرKDAکلب، سمیت تمام تعمیرات گرانے کا حکم ، سپریم کورٹ


چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کشمیر روڈ پرکے ڈی اے کلبسمیت تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جتنی مشینیں چاہیں لے جائیں اور سب گرائیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کشمیر روڈ پر کے ڈی اے افسر و دیگر تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے کشمیر روڈ سے تمام تجاوزات کا فوری ختم کرنے کا حکم دیا ، چیف جسٹس نے کے ڈی اے کو حکم دیا کہ جتنی مشینیں چاہیں لے جائیں اور سب گرائیں۔

چیف جسٹس نے کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول و دیگر تعمیرات بھی گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی زمانے میں کشمیر روڈپر بچے کھیلتے تھے ، آج سب قبضے ہو گئے، سپریم کورٹ نے کشمیر روڈ دوبارہ بچوں کے لیے کھولنے کا حکم بھی دیا ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کے ڈی اے کلب کیا ہوتے ہیں ؟ کیا کشمیر روڈپر سب ختم کردیا ؟ ملبہ کیوں چھوڑ دیا؟ تجاوزات اب بھی ہیں تو بچے کیسے کھیلیں گے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ خود جا کر تجاوزات کا خاتمہ کرے، کیا صرف اشرافیہ کے لیے سب سہولتیں ہیں۔

تازہ ترین