• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے تمام اعداد و شمار جعلی ہیں، شہباز شریف


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے تمام اعداد و شمار جعلی ہیں۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں کروڑوں غریبوں کو مدد اور سہارا نہیں دیا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بجٹ میں ترقی اور خوش حالی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترقی بنی گالہ کے محلات ، امیروں اور حواریوں کی ترقی ہے۔

تازہ ترین