• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 ہزار میں ایک مہینے کا بجٹ بناکر دکھادیں، حمزہ


اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ نمبرز کا گورکھ دھندہ ہے، تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اور کم از کم تنخواہ 20 ہزار رکھی گئی ہے، 20 ہزار میں ایک مہینے کا بجٹ بناکر دکھادیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اس کمر توڑ مہنگائی کے دور میں ہر چیز کی قیمت ن لیگ کے دور سے ڈبل ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ اعلان کے ساتھ ہی پٹرولیم لیوی میں اضافے کا اعلان بھی کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے کی نفی کرتی ہیں، آج دوبارہ گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

تازہ ترین