اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 2 جملے ہی بولے تھے کہ حکومت نے رونا شروع کردیا۔
ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے بولنے پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو روکا گیا ہے، یہ لوگ جانتے ہیں کہ بجٹ جھوٹا اور جعلی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ بجٹ کارٹل اور مافیا کی جیبیں بھرنے کے لیے ہے، یہ بجٹ غریب عوام کو مزید غریب کرنے کے لیے ہے۔