• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت کیس: بھارتی فلمساز عائشہ سلطانہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست

بھارتی فلمساز عائشہ سلطانہ جنہیں جزائر لکشادویپ کے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف ریمارکس پر بغاوت کے کیس کا سامنا ہے نے کیرالا ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔ 

اس حوالے سے عائشہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے صرف لفظ کا استعمال کیا لیکن ملک یا یونین حکومت پر حملہ نہیں کیا، بی جے پی لکشادویپ کے بہت سے رہنماؤں نے عائشہ کے خلاف بغاوت کا کیس بنانے پر احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ سلطانہ کے خلاف 10 جون کو پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی لکشادویپ کے یونٹ کے صدر سی عبدالقادر حاجی کی شکایت پر  بغاوت کا مقدمہ درج کیا تھا، شکایت کنندہ نے عائشہ کے ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران جملے کو بنیاد بنایا ہے۔ 

عائشہ نے ملیالم (ملباری زبان) ٹی وی چینل پر بھارتی وفاقی علاقے لکشادویپ کے ایڈمنسٹریٹر پرافل کھوڈا پٹیل کو مبینہ طور پر مرکز کی جانب سے لاؤنچ کردہ بایو ویپن کہا تھا۔

انھوں نے یہ جملہ اس موقع پر کہا جب  پرافل کھوڈا پٹیل کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قوانین کے خلاف لکشادویپ میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پرافل کے مخالفین ان قوانین کو جزائر کے باشندوں کے روزگار پر حملہ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین