• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: ناراض ن لیگی ارکان نے ایوان میں الگ نشستوں کا مطالبہ کردیا

پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعت ن لیگ کے ناراض اراکین کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کے ناراض ارکان نے ایوان میں الگ نشستوں کا مطالبہ کردیا۔

ناراض ن لیگی اراکین نے صوبائی اسمبلی میں الگ نشستوں کےلیے اسپیکر آفس سے رجوع کرلیا ہے۔

ن لیگی رکن جیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو اس معاملے سے متعلق درخواست دے دی ہے۔

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اصولی اختلاف کی بنیاد پر ن لیگ کے ساتھ ایوان میں بیٹھنا مناسب نہیں سمجھتے۔

جلیل شرقپوری نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ مجھے اور ہم خیال ساتھیوں کو پنجاب اسمبلی میں الگ نشستیں الاٹ کی جائیں۔

تازہ ترین