• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا پابندیوں میں نرمی، تاریخی تاج محل کھولنے کا اعلان

بھارت میں سیاحوں کی دلچسپی کے اہم تاریخی مرکز تاج محل کو رواں ہفتے کھولا جارہا ہے۔ 

پیر کو سامنے آنے والے بیان میں حکومت نے دو ماہ قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت آنے کے بعد بند کیے گئے تاج محل کو دوبارہ کھولنے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل اور مئی کے مہینوں میں بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد  اموات کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا جس کے بعد لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

تازہ ترین