• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت وفاق کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، گورنر سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے یہ کراچی کی ترقی نہیں چاہتے ، سندھ حکومت سے سیاسی تعلقات استوار ہوں یا نہ ہوں لیکن ورکنگ تعلقات کو بہتر رکھنا چاہتے ہیں، صنعتی علاقوں کو فائر ٹینڈر کی فراہمی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کی گئی ہے تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں حاصل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آ ف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کو وفاق کی جانب سے 2 فائر ٹینڈر کی فراہمی سے متعلق منعقدہ افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر شبیر اسماعیل، نعیم حیدر، صادق محمد،اختر اسماعیل ، فیروز لاری،سید عظیم علی ،فراز مرزا، سید عثمان علی ، سید طارق ر شید اور دیگر موجود تھے ۔

تازہ ترین