• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق میئر چوہدری ریاض احمد دھوریہ تاحیات بابائے اولڈھم منتخب

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

مانچسٹر: اولڈھم کے سابق میئر چوہدری ریاض احمد دھوریہ کو اولڈھم کا تاحیات بابائے اولڈھم منتخب کرلیا گیا ہے۔ 

اس سلسلہ میں اولڈھم کونسل ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں اولڈھم کی میئر نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر معززین اور کونسلرز حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چوہدری ریاض احمد دھوریہ کا تعلق ضلع گجرات کے نواحی گاؤں دھوریہ تحصیل کھاریاں سے ہے، جبکہ مانچسٹر میں وہ اکاؤنٹنسی کی ایک فرم کے سی او بھی ہیں۔

انہوں نے مقامی مسجد کے علاوہ کیمونٹی سینٹر میں قابل قدر خدمات سر انجام دیں بعدازاں ایک طویل عرصہ مجسٹریٹ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

 اولڈھم کے تعلیمی معیار کو عروج کی بلندیوں تک پہنچانے کے علاوہ این ایچ ایس کے چیئرمین کی حیثیت سے محکمہ میں صحت میں انقلاب برپا کیا۔

2002 میں پہلی مرتبہ وہ کونسلر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اولڈھم کونسل کے لیے ایشیائی میئر منتخب ہوئے جبکہ ان کے دور میں پہلی مرتبہ اولڈھم میں نسلی فسادات بھڑک اٹھے جس میں شرپسندوں نے ان کے گھر کو بھی پیٹرول بم پھینک کر آگ لگا دی۔

چوہدری ریاض احمد دھوریہ نے ان پُرتشدد مظاہرین کو اپنی فہم و فراست اور اسلامی اصولوں کے مطابق عمل کرتے ہوئے ختم کروادیا جبکہ ایسی محبت ویگانت پیدا کردی جو آج تک قائم ہے۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے ان کی خدمات کی بدولت 2008 میں او بی ای کے ایوارڈ سے نوازا۔ چوہدری ریاض احمد دھوریہ کو اولڈھم کا بابائے اولڈھم منتخب ہونے پر تارکین وطن اور پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید