امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ایران پر نئے حملوں کی 90 منٹ تک جاری رہنے والی لہر مکمل کرلی، حملے میں آبنائے ہرمز کے قریب اور ایرانی ساحلی علاقوں میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 90 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران گریٹر تنب جزیرے پر واقع ایران کے ساحلی دفاعی نظام، کروز میزائلوں کے ذخائر اور لانچنگ سائٹس کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔
امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں سے ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت مزید کمزور ہوئی ہے۔
اس سے قبل امریکی فوج نے لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے ایران پر 7 گھنٹے تک آپریشن کیا۔