اسلام آ باد (نیوز ایجنسیاں ) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی ساتھ نہ چھوڑتے تو حکومت کو آئوٹ کر کے بھیج چکے ہوتے،ہم گیند ڈی میں لیکر پہنچے تھے کہ ان جماعتوں نے ٹائم آوٹ لے لیا،ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کرکے اپنوں کوکلین چٹ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ فوج کے سیاسی کردار کی حامی اور نہ ملکی دفاع سے غافل، پاکستان کی پارلیمنٹ پرایک جاسوس کیلئے قانون سازی کر کے دھبہ لگایا گیا، اگر پاکستانی شہری بھارت میں گرفتار ہو تو کیا لوک سبھا سے ایسا قانون پاس ہوسکتا ہے؟آج ملک معاشی طور پرکنگال اور انتظامی طور پر مفلوج کیا جا چکا ہے، حکومت کا صرف ایک منشور ہے کہ اِس کو نہیں چھوڑوں گا یا اس کو جیل بھیجوں گا، سوشل میڈیا پر جھوٹے ٹرینڈز سے حکومت نہیں بچا سکتے،پی ڈی ایم کا مستقبل محفوظ ہے اور عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں۔