سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات، چند گھنٹوں میں 16 سے زائد افراد کو مختلف علاقوں میں کتوں نے کاٹا ، سگ گزیدگی کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سکھر لایا گیا ہے۔ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی کے مطابق اسپتال لائے گئے تمام متاثرہ افراد جن کی تعداد 16 ہے کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ سگ گدیزی کے واقعات بندر روڈ، ٹکر محلہ، نیم کی چاڑی، منارہ روڈ، و دیگر پیش آئے۔ متاثرہ افراد میں رضوان، حاجن ،دلبر علی، اسد، خالد، عبدالرشید شامل ہیں۔ اشوک کمار، ممتاز حسین معز، وسیم، حسن ،خرمو دیگر کو اسپتال لایا گیا۔ متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دیکر ویکسن بھی لگائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ کرنے والے کتوں کی تعداد تین ہے جو مختلف علاقوں میں لوگوں کو کاٹ رہے ہیں۔