• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن چھ کو 14 میچ کھیلے جانے کے بعد گذشتہ سال کھیلے گئے سیزن فائیو کی طرح وبائی بیماری کووڈ 19 کے اثرانداز ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنا پڑا تھا تاہم اب دوسرے اسپیل میں اس کے باقی رہ جانے والے 20 میچ یونائیٹد عرب امارت (یو اے ای) کی سلطنت ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جاررہے ہیں۔ تادم تحریر اتوار تک دوسرے اسپیل میں مذید 7 میچ کھیلے جاچکے ہیں اور پہلے اسپیل کے 14 میچوں کو ملاکر ابتک 21 میچ مکمل ہوچکے ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اسلام یونائیٹڈ کی ٹیم فی الحال سرفہرست ہے ۔

2016 اور 2018 کی فاتح اسلام آباد یونایٹڈاور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے سات میچ کھیلنے کے بعد 10، 10 پوائنٹس ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 0.956 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم -0.078 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ اسی طرح 8 پوائنٹس حاصل کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم نیٹ رن ریٹ 0.296 کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ 

پی ایس ایل کے پہلے اسپیل کے 14 میچوں میں کراچی کنگز کی ٹیم 6پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر تھی لیکن اب نیٹ رن ریٹ 0.463 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز 0.153 کے رن ریٹ کے ساتھ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹی پوزیشن پر ہے۔لیگ میں798اوورز میں مجموعی طور پر6887رنزبنے ہیں۔ سب سے بڑا اسکور کوئٹہ نے زلمی کے خلاف198رنز بنائے اور 199رنز کا حدف زلمی نے 202 رنز بناکر پورا کرلیا۔

ایونٹ میں اب تک252 چھکے اور 685 چوکے لگے ہیں، سب سے زیادہ15 ، 15چھکے شرجیل خان اور ردرفورڈ نے لگائے جبکہ ایک اننگز میں 8چھکے بھی شرجیل خان نے لگائے۔ سب سے زیادہ چوکے 46چوکے محمد رضوان نے لگائے ہیں جبکہ بابراعظم نے 33 چوکے لگائے ہیں۔

مجموعی طور پر 233 کھلاڑی آئوٹ ہوئے، صفر پر33کھلاڑی پویلین واپس گئے جس میںعماد وسیم، امام الحق، زاہد محمود اور حیدرعلی2 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔ ایونٹ میں ایک سنچری اور35نصف سنچریاں بنی ہیں، سنچری شرجیل خان نے بنائی ہے۔

بابراعظم اور محمد رضوان نے چار چار مرتبہ جبکہ فخرزمان، صہیب مقصود، سرفرازاحمد، محمدحفیظ،محمد نبی اور روہی بوپارہ نے دو دو بار جبکہ ردوفورڈ، شرجیل خان، شعیب ملک، جے ایم وینس، کامران اکمل، حیدرعلی، آصف علی، بین ڈنک، عثمان خان،جے ایم کلارک، ڈی اے ملر، ٹام کیڈمور، کرس گیل،منرو،ڈیوڈ اور اسٹرلنگ نے ایک ایک مرتبہ نصف سینچری بنائی ہے۔سب سے زیادہ مجموعی اسکور 408رنز محمد رضوان نے بنائے جبکہ بابراعظم نے 343 رنز بنائے ہیں۔ 

ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے واحد بائولر راشد خان ہیں اور ایک اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والوں میں شاہ نواز دھنی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 13 وکٹیں شاہنواز دھنی نے حاصل کی ہیں۔، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے بولر رائٹ آرم فاسٹ میڈیم ڈینئل کرسچن کے تیسرے اور اننگز کے آخری (بیسویں) اوور میں32 رنز بنے جو پی ایس ایل کا ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ ہے۔

سب سے زیادہ چھ کیچ آئوٹ افتخار احمدنے کئے جبکہ وکٹ کیپنگ میں محمد رضوان نے 8 شکار کئے اور لیگ مین روحیل نذیر اور والٹن نے ایک ایک کھلاڑی کو اسٹمپ کیا۔ سو رنز سے زائد پارٹنرشپ میںبابراعظم اور شرجیل خان کی پہلی وکٹ کی شراکت میں176 رنز جبکہ خواجہ اور منرو کے درمیان 137 رنز شراکت بنی ہے۔

آل کراچی عبد الناصر باسکٹ بال مقابلے اس ماہ

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے 20سے 27جون تک آل کراچی عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقد ہوگا ۔ کراچی باسکٹ بال کے صدر غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواشمند ٹیموں اور کلبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شرکت کی تصدیق 18جون تک ٹورنامنٹ سیکریٹری طارق حسین کو کردیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین