• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 616 نئے کیسز، 17 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13992 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 616 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5273 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 775 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 300864 ہوچکی۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 4312457 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 329262 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 23125 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 22436 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 664 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 609 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 616 نئے کیسز میں سے 352 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 99، ضلع جنوبی 85، ضلع وسطی 80، کورنگی 47، ملیر 36 اور ضلع غربی میں سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 59، قمبر 17، دادو 16، بدین 28، سانگھڑ 11، نوشہرو فیروز  10، جیکب آباد اور میرپورخاص 9 ۔ 9، مٹیاری 4، کشمور، سکھر، شہید بے نظیر آباد اور خیرپور2 ۔ 2 اور جامشورو  سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید