• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی رائے سے اختلاف ہے اسمبلی میں ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، جلیل شرقپوری

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے خود کو اور اپنے ہم خیال ارکان کو حق پرست کہہ دیا۔

لاہور میں میاں جلیل شرقپوری نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی رائے سے اختلاف کے باعث اسمبلی میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی ہال کے نئے ہاؤس میں ہر سیٹ پر نمبر لگاکر نام آویزاں کردیے گئے ہیں۔

جلیل شرقپور ی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے سے اختلاف کرتا ہوں، انہیں وطن واپس آناچاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو کہہ دیا ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ کے لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا ہوں۔

ن لیگ کے ناراض رکن نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں ایک حکومت دوسری طرف اپوزیشن درمیان میں حق پرست لوگوں کی نشستیں ہوں۔

قومی خبریں سے مزید