• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے بجٹ کو مسترد کردیا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صوبائی حکومت کے بجٹ مسترد کردیا۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ صوبائی حکومت کا یہ بجٹ حکمران دوست اور سندھ دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان سندھ کے لوگوں سے جھوٹ بولتے ہیں، غیر ترقیاتی بجٹ میں وزرا کی تنخواہ اور مراعات شامل ہیں۔

اپوزیشن رہنما نے مزید کہاکہ سندھ کو حکمرانوں سے خطرہ ہے، ہم کسی کا حق نہیں ماریں گے لیکن اپنا حق بھی نہیں چھوڑیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے اس دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر زمینوں کی بندر بانٹ کا الزام عائد کیا۔

قومی خبریں سے مزید