• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل ائیر نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل ائیر امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

لاہور سے یونیورسٹی ترجمان کے مطابق 41 میڈیکل کالجز کے 5535 امیدواروں نےامتحان میں شرکت کی۔ 

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق 4985 امیدوار کامیاب ہوئے، 486 امتحان میں ناکام رہے۔

سیالکوٹ میڈیکل کالج کی عائزہ عثمان نے 908 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ سیالکوٹ میڈیکل کالج کی عمارہ آصف نے 888 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے محمد مبشر نے 883 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

قومی خبریں سے مزید