• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 11ووٹ کے الیکشن میں آئین کی دھجیاں اڑادیں، طاہرہ اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان ان پر بجٹ کتابیں پھینک رہے تھے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن (این سی ایس ڈبلیو) کے انتخاب میں آئین و قواعد کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ این سی ایس ڈبلیو کے انتخاب میں اپوزیشن کی امیدوار فوزیہ وقار کامیاب ہوئیں، سیکریٹری اور چیئرپرسن نتائج کے اعلان سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔

ن لیگی ایم این اے نے مزید کہاکہ حکومت 11 ووٹ کا الیکشن برداشت نہیں کرسکی، یہ 22 کروڑ عوام کے ووٹ کا انتخاب کیسے برداشت کریں گے؟

اُن کا کہنا تھاکہ دو سال سے یہ سیٹ خالی تھی، سپریم کورٹ نے انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا، حکومت الیکشن کرانا نہیں چاہتی تھی لیکن اسے الیکشن کرانا پڑا۔

طاہرہ اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومت کے لوگ ان پر بجٹ کتابیں پھینک رہے تھے۔

تازہ ترین