• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو: بھریا ولیج میں پاگل کتے نے 17 بچوں کو کاٹ لیا

جامشورو کے علاقے بھریا ولیج میں پاگل کتے نے کچھ ہی منٹوں میں 17 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا، متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بھریا ولیج کے قریب کھیلنے والے بچوں کو پاگل کتے نے کاٹ کر زخمی کردیا۔

بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں، تمام متاثرہ بچوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد جونیجو کے مطابق زخمی بچوں کو ویکسین لگادی گئی ہے۔

تازہ ترین