• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلور ملز مالکان کا جولائی سے آٹا 5 روپے کلو مہنگا کرنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب میں فلور ملز مالکان نے یکم جولائی سے آٹے کی قیمتوں میں پانچ روپے کلو اور 20کلو تھیلے میں 90روپے اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں سالانہ ٹرن اوور ٹیکس میں اضافہ کرنے اور چوکر پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی، نان، ڈبل روٹی، بھی مہنگی ہو جائے گی۔ پاکستان بھر کی فلور ملوں کے مالکان کا اجلاس شادمان لاہور میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے دفتر میں مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ کی سربراہی میں ہوا ۔

اجلاس کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بدرالدین کاکڑ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے موجودہ فنانس بل میں سالانہ ٹرن اوور ٹیکس 1.25فیصد سالانہ کی شرح سے نافذ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین