سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری کے خلاف مقدمے کے اندراج پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ آئی جی اسلام آباد پر شدید برہم ہوگئے۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئی جی صاحب اس وقت آپ کہاں تھے جب یہاں پولیس اہلکاروں کو مارا گیا تھا، یہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننےکی کوشش ہے،یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، سینیٹ میں بھی جائیں گے ۔