پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد اسنیک ویڈیو ایپ پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
جنت مرزا کے اسنیک ویڈیو ایپ پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد تین ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ اسنیک ویڈیو پر مقبول ہوگئی ہیں۔
اس ضمن میں جنت مرزا کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اُن کے اسنیک ویڈیو اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
مداح نے جنت مرزا کو تین ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی اُن کی مزید کامیابیوں کے لیے دُعا بھی کی۔
دوسری جانب جنت مرزا نے مداح کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اُن کی محبت پر شکریہ ادا کیا۔
اسنیک ویڈیو ایپ کیا ہے؟
اسنیک ویڈیو ایپ پاکستان کی جانب سے تخلیق کی گئی ایک ایپ ہے جو کہ بالکل مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرح ہے۔
اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاؤنٹس بنالیے جہاں اُن کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔