• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ الزبتھ دوئم پوتے شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو کر امریکا میں رہائش اختیار کرنے اور وہاں کی ثقافت میں ڈھلتا ہوا دیکھ کر پریشان ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہی مبصر انگریڈ سیورڈ نے بتایا ہے کہ جذباتی محاذ آرائی سے نمٹنے کے لیے شاہی محل ہمیشہ سے منفرد انداز کو ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکہ برطانیہ کو یہ بات منظور نہیں ہے کہ شہزادہ ہیری ہر بار معاملات غلط ہونے پر عدالت میں مقدمہ چلائیں۔

شاہی مبصر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملکہ پرنس ہیری کو خوش دیکھناچاہتی ہیں لیکن ان کی پریشانی کی وجہ ہیری کا امریکی انداز سے مسائل کو حل کرنا ہے کیوں کہ اس سے ہر بار معاملات مزید بگڑ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنی بیٹی کے نام سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلانے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔

شاہی جوڑے کی جانب سے اس خبر پر ردِعمل بھی سامنے آیا تھا کہ ملکہ برطانیہ ہی سب گھر والوں میں سے وہ پہلی ممبر تھیں جنہیں اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

شاہی جوڑے کے ترجمان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ’اگر ملکہ برطانیہ اس حوالے سے اجازت نہ دیتی تو وہ یہ نام استعمال نہیں کرتے۔‘

تازہ ترین