اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کے ناموں کی فہرست جاری نہیں کی جا رہی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جب تک حماس اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کرتی، جنگ بندی مؤثر نہیں ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
دوسری جانب حماس نے کہا کہ مغویوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔
معاہدے پر عمل درآمد پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے شروع ہوا۔