نیویارک میں رات 12 بجتے ہی ٹک ٹاک ایپ مکمل بند کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک کو ایپ اسٹورز سے ہٹادیا گیا ہے، ٹک ٹاک ایپ کھولنے پر جو پیغام دیا جارہا ہے اس میں نومنتخب صدر ٹرمپ سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مد کرینگے۔
امریکا میں کئی ملین افراد ٹک ٹاک کی بندش پر افسردہ ہیں۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک کو 90 روز کی مہلت دیں گے۔
جمعے کو امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اپریل میں منظور کیے گئے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔
اس فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اگر ٹک ٹاک کی چین میں قائم پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس اتوار تک پلیٹ فارم فروخت نہیں کرتی تو ٹک ٹاک کو بند کردیا جائے گا۔
ٹک ٹاک نے اس قانون کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ امریکا کے 170 ملین صارفین کے لیے اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔