• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف اور کرینہ کی اے آئی سے تیار کی گئی تصویر شیئر

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی تصویر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگن سنہا نے شیئر کی ہے۔

سینئر اداکار نے سوشل میڈیا پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سیف علی خان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سیف علی خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

شتروگن سنہا نے اپنے پیغام میں اپیل کی کہ اس معاملے میں الزام تراشی سے گریز کیا جائے، پولیس اس کیس میں بہتر کام کر رہی ہے، کیس کو مزید الجھایا نہ جائے۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا۔

حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی اور اب وہ رو بصحت ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید