ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ بنا لیا۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے دونوں اننگز میں 371 گیندیں کرائیں جو کہ پاکستان کا سب سے کم گیندیں کروا کر میچ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے فتح میں سب سے کم گیندیں بنگلادیش کے خلاف کرائی تھیں۔
2005ء میں ملتان ہی میں بنگلادیشی بیٹرز صرف 494 گیندیں کھیل پائے تھے۔
واضح رہے کہ آج ملتان ٹیسٹ کا نتیجہ تیسرے دن ہی آگیا تھا جب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
اس میچ میں پاکستان کے ساجد خان کو عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔