• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 429 روپے کم ہو کر 93 ہزار 964 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہو کر 1855 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین