• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی پی ٹی آئی ارکان کو حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران پرامن رہنے کی تاکید


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی ارکان کو حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران پرامن رہنے کی تاکید کردی۔

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کے پہلے روز اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی تقریر کے معاملے پر اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان سے رابطے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان نے اسپیکر کو جواب دیا کہ  اپوزیشن کے احتجاج کا جواب دینا چاہتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے ایک حد تک احتجاج کیا، جو ان کا حق تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پرویز الہٰی کی اپوزیشن کو بھی تند و تیز جملے کسنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین