• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ابوظبی کے شیخ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ملتان سلطانز کی ٹیم نے شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز بنائے۔ 

شان مسعود نے 73 رنز بنائے، جبکہ جانسن چارلس نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ 

دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ نے ناقابل شکست 21 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 وکٹیں لیں جبکہ محمد نواز، ظاہر خان اور حسان خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

خیال رہے کہ اپنے گزشتہ میچز میں دونوں ٹیموں نے فتوحات حاصل کی تھیں، جس کے بعد دونوں ہی ٹیمیں اب بھی پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

تازہ ترین