• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمر پیوٹن کی جنیوا میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سفیر ایک دوسرے کے ملکوں میں واپس بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جنیوا ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں قیدیوں کے ممکنہ تبادلے کا معاملہ زیر گفتگو آیا، امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر سمجھوتا ممکن ہوسکتا ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا کا ایجنڈا روس کے خلاف نہیں مگر انسانی حقوق پر ہمیشہ زور دیا جاتا رہے گا۔

تازہ ترین