• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی کیمپ کیلئے مدعو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہونگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی کیمپ سے قبل تمام 27 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کیمپ کے لئے سخت بائیو سیکیور ببل بنایا گیا ہے۔ کیمپ 30 جون سے 18 جولائی تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم دانش کلیم کیمپ کمانڈنٹ ہونگے،کیمپ میں رانا وحید ،معین شکیل ، غضنفر علی ، وقار، عمیر ستار، عقیل احمد، عبداللہ (گول کیپر)، رومان خان، محب اللہ، مرتضیٰ یعقوب، حماد انجم، حنان شاہد ، شاہ زیب خان ، آصف حنیف، محسن حسن ، انیس ، حماد علی ، اسامہ بشیر ، وقار علی ، سمیع اللہ خان، ارباز ، رضوان علی، علی عزیز ، عدیل لطیف ، عبدالمنان ، احتشام اسلم اور ابوذر کو مدعو کیا گیا ہے، انہیں 30 جون تکرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین