اسلام آباد (جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج، شوکت عزیز صدیقی نے ان کے فرائص منصبی کی ادائیگی میں ریاستی اداروں کے اہلکاروں کی مداخلت کے حوالے سے جمع کروائے گئے بیان حلفی پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیان حلفی پر لگائے گئے اعتراضات بے بنیاد اور بلاجواز ہیں، بیان حلفی میں کسی کے خلاف بھی توہین آمیز زبان کا استعمال نہیں کیا گیا ہے ، درخواست گزار کی جانب سے بدھ کے روز دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیان حلفی میں وہی حقائق بیان کئے گئے ہیں جو سپریم جوڈیشل کونسل کو دیے گئے جواب میں بیان کئے گئے تھے۔